Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الإسراء ⁦۱۷:۷۹⁩

آیات

  1. وَمِنَ ٱلَّيۡلِ فَتَهَجَّدۡ بِهِۦ نَافِلَةٗ لَّكَ عَسَىٰٓ أَن يَبۡعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامٗا مَّحۡمُودٗا

    آیت ⁦۱۷:۷۹⁩ کھولیں

    رات کے کچھ حصے میں تہجد کی نماز میں قرآن کی تلاوت کریں[1] یہ زیادتی آپ کے لئے ہے[2] عنقریب آپ کا رب آپ کو مقام محمود میں کھڑا کرے گا.[3]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور رات کو تہجّد پڑھو،[96] یہ تمہارے لیے نفل ہے[97]، بعید نہیں کہ تمہارا ربّ تمہیں مقامِ محمُود[98] پر فائز کر دے

سورة بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْل حاشیہ نمبر :96

تہجد کے معنی ہیں نیند توڑ کر اٹھنے کے۔ پس رات کے وقت تہجد کرنے کا مطلب یہ ہے کہ رات کا ایک حصہ سونے کے بعد پھر اٹھ کر نماز پڑھی جائے۔

سورة بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْل حاشیہ نمبر :97

نفل کے معنی ہیں |" فرض سے زائد |"۔ اس سے خود بخود یہ اشارہ نکل آیا کہ وہ پانچ نمازیں جن کے اوقات کا نظام پہلی آیت میں بیان کیا گیا تھا، فرض ہیں، اور یہ چھٹی نماز فرض سے زائد ہے۔

سورة بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْل حاشیہ نمبر :98

یعنی دنیا اور آخرت میں تم کو ایسے مرتبے پر پہنچا دے جہاں تم محمود خلائق ہو کر رہو، ہر طرف سے تم پر مدح و ستائش کی بارش ہو، اور تمہاری ہستی ایک قابل تعریف ہستی بن کر رہے۔ آج تمہارے مخالفین تمہاری تواضع گالیوں اور علامتوں سے کر رہے ہیں اور ملک بھر میں تم کو بدنام کرنے کے لیے انہوں نے جھوٹے الزامات کا ایک طوفان برپا کر رکھا ہے، مگر وہ وقت دور نہیں ہے جبکہ دنیا تمہاری تعریفوں سے گونج اٹھے گی اور آخرت میں بھی تم ساری خلق کے ممدوح ہو کر رہو گے۔ قیامت کے روز نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا مقام شفاعت پر کھڑا ہونا بھی اسی مرتبہ محمودیت کا ایک حصہ ہے۔