Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الإسراء ۱۷:۵۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
أَوۡ خَلۡقٗا مِّمَّا يَكۡبُرُ فِي صُدُورِكُمۡۚ فَسَيَقُولُونَ مَن يُعِيدُنَاۖ قُلِ ٱلَّذِي فَطَرَكُمۡ أَوَّلَ مَرَّةٖۚ فَسَيُنۡغِضُونَ إِلَيۡكَ رُءُوسَهُمۡ وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هُوَۖ قُلۡ عَسَىٰٓ أَن يَكُونَ قَرِيبٗا
آیت ۱۷:۵۱ کھولیںیا کوئی اور ایسی خلقت جو تمہارے دلوں میں بہت ہی سخت معلوم ہو[1] ، پھر وه پوچھیں کہ کون ہے جو دوباره ہماری زندگی لوٹائے؟ آپ جواب دے دیں کہ وہی اللہ جس نے تمہیں اول بار پیدا کیا، اس پر وه اپنے سر ہلا ہلا[2] کر آپ سے دریافت کریں گے کہ اچھا یہ ہے کب؟ تو آپ جواب دے دیں کہ کیا عجب کہ وه (ساعت) قریب ہی آن لگی ہو.[3]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
یا اس سے بھی زیادہ سخت کوئی چیز جو تمہارے ذہن میں قبولِ حیات سے بعید تر ہو“(پھر بھی تم اُٹھ کر رہو گے)۔ وہ ضرور پوچھیں گے” کون ہے وہ جو ہمیں پھر زندگی کی طرف پلٹا کر لائے گا؟ “ جواب میں کہو” وہی جس نے پہلی بار تم کو پیدا کیا۔“ وہ سر ہِلا ہِلا کر پوچھیں [55]گے”اچھا، تو یہ ہوگا کب؟“ تم کہو” کیا عجب ، وہ وقت قریب ہی آلگا ہو
سورة بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْل حاشیہ نمبر :55
انغاض کے معنی ہیں سر کو اوپر سے نیچے اور نیچے سے اوپر کی طرف بلانا، جس طرح اظہار تعجب کے لیے، یا مذاق اڑانے کے لیے آدمی کرتا ہے۔