Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الإسراء ۱۷:۳
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
ذُرِّيَّةَ مَنۡ حَمَلۡنَا مَعَ نُوحٍۚ إِنَّهُۥ كَانَ عَبۡدٗا شَكُورٗا
آیت ۱۷:۳ کھولیںاے ان لوگوں کی اوﻻد! جنہیں ہم نے نوح کے ساتھ سوار کردیا تھا، وه ہمارا بڑا ہی شکرگزار بنده تھا.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
تم اُن لوگوں کی اولاد ہو جنہیں ہم نے نُوح ؑ کے ساتھ کشتی پر سوار کیا تھا،[4] اور نوحؑ ایک شکر گزار بندہ تھا
سورة بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْل حاشیہ نمبر :4
یعنی نوح (علیہ السلام) اور ان کے ساتھیوں کی اولاد ہونے حیثیت سے تمہارے شایاں شان یہی ہے کہ تم صرف ایک اللہ ہی کو اپنا وکیل بناؤ، کیونکہ جن کی تم اولاد ہو وہ اللہ ہی کو وکیل بنانے کی بدولت طوفان کی تباہی سے بچے تھے۔