Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النحل ۱۶:۹۵
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَلَا تَشۡتَرُواْ بِعَهۡدِ ٱللَّهِ ثَمَنٗا قَلِيلًاۚ إِنَّمَا عِندَ ٱللَّهِ هُوَ خَيۡرٞ لَّكُمۡ إِن كُنتُمۡ تَعۡلَمُونَ
آیت ۱۶:۹۵ کھولیںتم اللہ کے عہد کو تھوڑے مول کے بدلے نہ بیچ دیا کرو۔ یاد رکھو اللہ کے پاس کی چیز ہی تمہارے لیے بہتر ہے بشرطیکہ تم میں علم ہو.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اللہ کے عہد[96] کو تھوڑے سے فائدے کے بدلے نہ بیچ ڈالو،[97] جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے اگر تم جانو
سورة النَّحْل حاشیہ نمبر :96
یعنی اس عہد کو جو تم نے اللہ کے نام پر کیا ہو، یا دین الہٰی کے نمائندہ ہونے کی حیثیت سے کیا ہو۔
سورة النَّحْل حاشیہ نمبر :97
یہ مطلب نہیں ہے کہ اسے بڑے فائدے کے بدلے بیچ سکتے ہو۔ بلکہ مطلب یہ ہے کہ دنیا کا جو فائدہ بھی ہے وہ اللہ کے عہد کی قیمت میں تھوڑا ہے۔ اس لیے اس بیش بہا چیز کو اس چھوٹی چیز کے عوض بیچنا بہرحال خسارے کا سودا ہے۔