Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النحل ۱۶:۷۴
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فَلَا تَضۡرِبُواْ لِلَّهِ ٱلۡأَمۡثَالَۚ إِنَّ ٱللَّهَ يَعۡلَمُ وَأَنتُمۡ لَا تَعۡلَمُونَ
آیت ۱۶:۷۴ کھولیںپس اللہ تعالیٰ کے لیے مثالیں مت بناؤ[1] اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے اور تم نہیں جانتے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
پس اللہ کے لیے مثالیں نہ گھڑو[65]، اللہ جانتا ہے، تم نہیں جانتے
سورة النَّحْل حاشیہ نمبر :65
” اللہ کے لیے مثالیں نہ گھڑو “ ، یعنی اللہ کو دنیوی بادشاہوں اور راجوں اور مہاراجوں پر قیاس نہ کرو کہ جس طرح کوئی ان کے مصاحبوں اور مقرب بارگاہ ملازموں کے توسط کے بغیر ان تک اپنی عرض معروض نہیں پہنچا سکتا اسی طرح اللہ کے متعلق بھی تم یہ گمان کرنے لگو کہ وہ اپنے قصر شاہی میں ملائکہ اور اولیاء اور دوسرے مقربین کے درمیان گھِرا بیٹھا ہے اور کسی کا کوئی کام ان واسطوں کے بغیر اس کے ہاں سے نہیں بن سکتا۔