Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النحل ⁦۱۶:۵۷⁩

آیات

  1. وَيَجۡعَلُونَ لِلَّهِ ٱلۡبَنَٰتِ سُبۡحَٰنَهُۥ وَلَهُم مَّا يَشۡتَهُونَ

    آیت ⁦۱۶:۵۷⁩ کھولیں

    اور وه اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے لیے لڑکیاں مقرر کرتے ہیں اور اپنے لیے وه جو اپنی خواہش کے مطابق ہو.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

یہ خدا کے لیے بیٹیاں تجویز کرتے ہیں۔[50] سُبحان اللہ! اور اِن کے لیے وہ جو یہ خود چاہیں؟[51]

سورة النَّحْل حاشیہ نمبر :50

مشرکین عرب کے معبودوں میں دیوتا کم تھے، دیویاں زیادہ تھیں، اور ان دیویوں کے متعلق ان کا عقیدہ یہ تھا کہ یہ خدا کی بیٹیاں ہیں۔ اسی طرح فرشتوں کو بھی وہ خدا کی بیٹیاں قرار دیتے تھے۔

سورة النَّحْل حاشیہ نمبر :51

یعنی بیٹے۔