Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النحل ۱۶:۴۳
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَمَآ أَرۡسَلۡنَا مِن قَبۡلِكَ إِلَّا رِجَالٗا نُّوحِيٓ إِلَيۡهِمۡۖ فَسۡـَٔلُوٓاْ أَهۡلَ ٱلذِّكۡرِ إِن كُنتُمۡ لَا تَعۡلَمُونَ
آیت ۱۶:۴۳ کھولیںآپ سے پہلے بھی ہم مَردوں کو ہی بھیجتے رہے، جن کی جانب وحی اتارا کرتے تھے پس اگر تم نہیں جانتے تو اہل علم سے دریافت کر لو.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اے محمد ؐ ، ہم نے تم سے پہلے بھی جب کبھی رسُول بھیجے ہیں آدمی ہی بھیجے ہیں جن کی طرف ہم اپنے پیغامات وحی کیا کرتے تھے ۔[38] اہل ِذکر [39]سے پُوچھ لو اگر تم لوگ خود نہیں جانتے
سورة النَّحْل حاشیہ نمبر :38
یہاں مشرکین مکہ کے ایک اعتراض کو نقل کیے بغیر اسکا جواب دیا جا رہا ہے۔ اعتراض وہی ہے جو پہلے بھی تمام انبیاء (علیہم السلام) پر ہوچکا تھا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے معاصرین نے بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر بارہا کیا تھا کہ تم ہماری ہی طرح کے انسان ہو، پھر ہم کیسے مان لیں کہ خدا نے تم کو پیغمبر بنا کر بھیجا ہے۔
سورة النَّحْل حاشیہ نمبر :39
یعنی علماء اہل کتاب، اور وہ دوسرے لوگ جو چاہے سکہ بند علما نہ ہوں مگر بہر حال کتب آسمانی کی تعلیمات سے واقف اور انبیاء سابقین کی سرگزشت سے آگاہ ہوں۔