Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النحل ۱۶:۱۲۰
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
إِنَّ إِبۡرَٰهِيمَ كَانَ أُمَّةٗ قَانِتٗا لِّلَّهِ حَنِيفٗا وَلَمۡ يَكُ مِنَ ٱلۡمُشۡرِكِينَ
آیت ۱۶:۱۲۰ کھولیںبےشک ابراہیم پیشوا[1] اور اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار اور یک طرفہ مخلص تھے۔ وه مشرکوں میں سے نہ تھے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
واقعہ یہ ہے کہ ابراہیم ؑ اپنی ذات سے ایک پوری اُمّت تھا،[119] اللہ کا مطیعِ فرمان اور یکسُو۔ وہ کبھی مشرک نہ تھا
سورة النَّحْل حاشیہ نمبر :119
یعنی وہ اکیلا انسان بجائے خود ایک امت تھا۔ جب دنیا میں کوئی مسلمان نہ تھا تو ایک طرف وہ اکیلا اسلام کا علمبردار تھا اور دوسری طرف ساری دنیا کفر کی علمبردار تھی۔ اس اکیلے بندہ خدا نے وہ کام کیا جو ایک امت کے کرنے کا تھا۔ وہ ایک شخص نہ تھا بلکہ ایک پورا ادارہ تھا۔