Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النحل ۱۶:۱۱۸
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَعَلَى ٱلَّذِينَ هَادُواْ حَرَّمۡنَا مَا قَصَصۡنَا عَلَيۡكَ مِن قَبۡلُۖ وَمَا ظَلَمۡنَٰهُمۡ وَلَٰكِن كَانُوٓاْ أَنفُسَهُمۡ يَظۡلِمُونَ
آیت ۱۶:۱۱۸ کھولیںاور یہودیوں پر جو کچھ ہم نے حرام کیا تھا اسے ہم پہلے ہی سے آپ کو سنا چکے ہیں[1] ، ہم نے ان پر ﻇلم نہیں کیا بلکہ وه خود اپنی جانوں پر ﻇلم کرتے رہے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
[117]وہ چیزیں ہم نے خاص طور پر یہودیوں کے لیے حرام کی تھیں جن کا ذکر ہم اس سے پہلے تم سے کر چکے ہیں۔[118] اور یہ اُن پر ہمارا ظلم نہ تھا بلکہ اُن کا اپنا ہی ظلم تھا جو وہ اپنے اُوپر کر رہے تھے
سورة النَّحْل حاشیہ نمبر :118
اشارہ ہے سورة انعام کی آیت وَعَلَی الَّذِیْنَ ھَادُوْ ا حَرَّمْنَا کُلَّ ذِیْ ظُفُرِ ، الاٰ یَۃ (آیت نمبر ١٤٦) کی طرف، جس میں بتایا گیا ہے کہ یہودیوں پر ان کی نافرمانیوں کے باعث خصوصیت کے ساتھ کون کون سی چیزیں حرام کی گئی تھیں۔
اس جگہ ایک اشکال پیش آتا ہے۔ سورة نحل کی اس آیت میں سورة انعام کی ایک آیت کا حوالہ دیا گیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ سورة انعام اس سے پہلے نازل ہوچکی تھی۔ لیکن ایک مقام پر سورة انعام میں ارشاد ہوا ہے کہ وَمَالَکُمْ اَلَّا تَاْ کُلُوْ ا مِمَّا ذَکِرَ الْمُ اللہِ عَلَیْہ وَقَدْ فَصَّلَ لَکُمْ مَّا حَرَّ مَ عَلَیْکُمْ (آیت نمبر ١١٩) ۔ اس میں سورة نحل کی طرف اشارہ ہے، کیونکہ مکی سورتوں میں سورة انعام کے سوا بس یہی ایک سورة ہے جس میں حرام چیزوں کی تفصیل بیان ہوئی ہے۔ اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ ان میں سے کون سی سورة پہلے نازل ہوئی تھی اور کون سی بعد میں ؟ ہمارے نزدیک اس کا صحیح جواب یہ ہے کہ پہلے سورة نحل نازل ہوئی تھی جس کا حوالہ سورة انعام کی مذکورہ بالا آیت میں دیا گیا ہے۔ بعد میں کسی موقع پر کفار مکہ نے سورة نحل کی ان آیتوں پر وہ اعتراضات وارد کیے جو ابھی ہم بیان کرچکے ہیں۔ اس وقت سورة انعام نازل ہوچکی تھی۔ اس لیے ان کو جواب دیا گیا کہ ہم پہلے، یعنی سورة انعام میں بتا چکے ہیں کہ یہودیوں پر چند چیزیں خاص طور پر حرام کی گئی تھیں۔ اور چونکہ یہ اعتراض سورة نحل پر کیا گیا تھا اس لیے اس کا جواب بھی سورة نحل ہی میں جملہ معترضہ کے طور پر درج کیا گیا۔