Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) ابراهيم ⁦۱۴:۴۷⁩

آیات

  1. فَلَا تَحۡسَبَنَّ ٱللَّهَ مُخۡلِفَ وَعۡدِهِۦ رُسُلَهُۥٓۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَزِيزٞ ذُو ٱنتِقَامٖ

    آیت ⁦۱۴:۴۷⁩ کھولیں

    آپ ہرگز یہ خیال نہ کریں کہ اللہ اپنے نبیوں سے وعده خلافی کرے گا[1] ، اللہ بڑا ہی غالب اور بدلہ لینے واﻻ ہے.[2]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

پس اے نبی ؐ ، تم ہر گز یہ گمان نہ کرو کہ اللہ کبھی اپنے رسُولوں سے کیے ہوئے وعدے کے خلاف کرے گا۔[56] اللہ زبردست ہے اور انتقام لینے والا ہے

سورة اِبْرٰهِیْم حاشیہ نمبر :56

اس جملے میں کلام کا رخ بظاہر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف ہے، مگر دراصل سنانا آپ کے مخالفین کو مقصود ہے۔ انہیں یہ بتایا جا رہا ہے کہ اللہ نے پہلے بھی اپنے رسولوں سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کیے اور ان کے مخالفیں کو نیچا دکھایا۔ اور اب جو وعدہ اپنے رسول محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کر رہا ہے اسے پورا کرے گا اور ان لوگوں کو تہس نہس کر دے گا جو اس کے مخالفت کر رہے ہیں۔