Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) ابراهيم ۱۴:۳۸
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
رَبَّنَآ إِنَّكَ تَعۡلَمُ مَا نُخۡفِي وَمَا نُعۡلِنُۗ وَمَا يَخۡفَىٰ عَلَى ٱللَّهِ مِن شَيۡءٖ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَلَا فِي ٱلسَّمَآءِ
آیت ۱۴:۳۸ کھولیںاے ہمارے پروردگار! تو خوب جانتا ہے جو ہم چھپائیں اور جو ﻇاہر کریں۔ زمین و آسمان کی کوئی چیز اللہ پر پوشیده نہیں.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
پروردگار، تُو جانتا ہے جو کچھ ہم چھُپاتے ہیں اور جو کچھ ہم ظاہر کرتے ہیں“[51]۔۔۔۔ اور[52] واقعی اللہ سے کچھ بھی چھُپا ہوا نہیں ہے، نہ زمین میں نہ آسمانوں میں
سورة اِبْرٰهِیْم حاشیہ نمبر :51
یعنی خدایا جو کچھ میں زبان سے کہہ رہا ہوں وہ بھی تو سن رہا ہے اور جو جذبات میرے دل میں چھپے ہوئے ہیں ان سے بھی تو واقف ہے۔
سورة اِبْرٰهِیْم حاشیہ نمبر :52
یہ جملہ معتر ضہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے قول کی تصدیق میں فرمایا ہے۔