Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) ابراهيم ⁦۱۴:۳۵⁩

آیات

  1. وَإِذۡ قَالَ إِبۡرَٰهِيمُ رَبِّ ٱجۡعَلۡ هَٰذَا ٱلۡبَلَدَ ءَامِنٗا وَٱجۡنُبۡنِي وَبَنِيَّ أَن نَّعۡبُدَ ٱلۡأَصۡنَامَ

    آیت ⁦۱۴:۳۵⁩ کھولیں

    (ابراہیم کی یہ دعا بھی یاد کرو) جب انہوں نے کہا کہ اے میرے پروردگار! اس شہر کو امن واﻻ بنادے[1] ، اور مجھے اور میری اوﻻد کو بت پرستی سے پناه دے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

یاد کرو وہ وقت جب ابراہیم ؑ نے دُعا کی تھی [46]کہ”پروردگار، اِس شہر[47] کو امن کا شہر بنا اور مجھے اور میری اولاد کو بُت پرستی سے بچا

سورة اِبْرٰهِیْم حاشیہ نمبر :46

عام احسانات کا ذکر کرنے کے بعد اب ان خاص احسانات کا ذکر کیا جا رہا ہے جو اللہ تعالیٰ نے قریش پر کیے تھے اور اس کے ساتھ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ تمہارے باپ ابراہیم (علیہ السلام) نے یہاں لا کر کن تمناؤں کے ساتھ تمہیں بسایا تھا، اس کی دعاؤں کے جواب میں کیسے کیسے احسانات ہم نے تم پر کیے، اور اب تم اپنے باپ کی تمناؤں اور اپنے رب کے احسانات کا جواب کن گمراہیوں اور بداعمالیوں سے دے رہے ہو۔

سورة اِبْرٰهِیْم حاشیہ نمبر :47

یعنی مکہ۔