Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الرعد ⁦۱۳:۲۰⁩

آیات

  1. ٱلَّذِينَ يُوفُونَ بِعَهۡدِ ٱللَّهِ وَلَا يَنقُضُونَ ٱلۡمِيثَٰقَ 

    آیت ⁦۱۳:۲۰⁩ کھولیں

    جو اللہ کے عہد (وپیمان) کو پورا کرتے ہیں [1] اور قول وقرار کو توڑتے نہیں.[2]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور ان کا طرز عمل یہ ہوتا ہے کہ اللہ کے ساتھ اپنے عہد کو پورا کرتے ہیں، اسے مضبوط باندھے کے بعد توڑ نہیں ڈالتے۔[37]

سورة الرَّعْد حاشیہ نمبر :37

اس سے مراد وہ ازلی عہد ہے جو اللہ تعالیٰ نے ابتدائے آفرینش میں تمام انسانوں سے لیا تھا کہ وہ صرف اسی کی بندگی کریں گے ( تشریح کے لیے ملاحظہ ہو سورة اعراف، حاشیہ نمبر ١٣٤ و ١٣٥) ۔ یہ عہد ہر انسان سے لیا گیا ہے، ہر ایک کی فطرت میں مضمر ہے، اور اسی وقت پختہ ہوجاتا ہے جب آدمی اللہ تعالیٰ کی تخلیق سے وجود میں آتا ہے اور ربوبیت سے پرورش پاتا ہے۔ خدا کے رزق سے پلنا، اس کی پیدا کی ہوئی چیزوں سے کام لینا اور اس کی بخشی ہوئی قوتوں کو استعمال کرنا آپ سے آپ انسان کو خدا کے ساتھ ایک میثاق بندگی میں باندھ دیتا ہے جسے توڑنے کی جرأت کوئی ذی شعور اور نمک حلال آدمی نہیں کرسکتا، الا یہ کہ نادانستہ کبھی احیانا اس سے کوئی لغزش ہوجائے۔