Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) يوسف ⁦۱۲:۵⁩

آیات

  1. قَالَ يَٰبُنَيَّ لَا تَقۡصُصۡ رُءۡيَاكَ عَلَىٰٓ إِخۡوَتِكَ فَيَكِيدُواْ لَكَ كَيۡدًاۖ إِنَّ ٱلشَّيۡطَٰنَ لِلۡإِنسَٰنِ عَدُوّٞ مُّبِينٞ

    آیت ⁦۱۲:۵⁩ کھولیں

    یعقوب علیہ السلام نے کہا پیارے بچے! اپنے اس خواب کا ذکر اپنے بھائیوں سے نہ کرنا۔ ایسا نہ ہو کہ وه تیرے ساتھ کوئی فریب کاری کریں[1] ، شیطان تو انسان کا کھلا دشمن ہے.[2]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

جواب میں اس کے باپ نے کہا، ” بیٹا، اپنا یہ خواب اپنے بھائیوں کو نہ سُنانا ورنہ وہ تیرے درپے آزار ہو جائیں گے،[4] حقیقت یہ ہے کہ شیطان آدمی کا کُھلا دشمن ہے

سورة یُوْسُف حاشیہ نمبر :4

اس سے مراد حضرت یوسف (علیہ السلام) کے وہ دس بھائی ہیں جو دوسری ماؤں سے تھے۔ حضرت یعقوب (علیہ السلام) کو معلوم تھا کہ یہ سوتیلے بھائی یوسف (علیہ السلام) سے حسد رکھتے ہیں اور اخلاق کے لحاظ سے بھی ایسے صالح نہیں ہیں کہ اپنا مطلب نکالنے کے لیے کوئی ناروا کارروائی کرنے میں انہیں کوئی تأمل ہو، اس لیے انہوں نے اپنے صالح بیٹے کو متنبہ فرما دیا کہ ان سے ہوشیار رہنا۔ خواب کا صاف مطلب یہ تھا کہ سورج سے مراد حضرت یعقوب (علیہ السلام) ، چاند سے مراد ان کی بیوی (حضرت یوسف (علیہ السلام) کی سوتیلی والدہ) اور گیارہ ستاروں سے مراد گیارہ بھائی ہیں۔