Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) هود ۱۱:۸۳
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَۖ وَمَا هِيَ مِنَ ٱلظَّٰلِمِينَ بِبَعِيدٖ
آیت ۱۱:۸۳ کھولیںتیرے رب کی طرف سے نشان دار تھے اور وه ان ﻇالموں سے کچھ بھی دور نہ تھے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
جن میں سے ہر پتھر تیرے ربّ کے ہاں نشان زدہ تھا۔[92] اور ظالموں سے یہ سزا کچھ دُور نہیں ہے[93]
سورة هُوْد حاشیہ نمبر :92 یعنی ہر ہر پتھر خدا کی طرف سے نامزد کیا ہوا تھا کہ اسے تباہ کاری کا کیا کام کرنا ہے اور کس پتھر کو کس مجرم پر پڑنا ہے ۔
سورة هُوْد حاشیہ نمبر :93 یعنی آج جو لوگ ظلم کی اس روش پر چل رہے ہیں وہ بھی اس عذاب کو اپنے سے دور نہ سمجھیں۔ عذاب اگر قومِ لوط ؑ پر آسکتا تھا تو ان پر بھی آسکتا ہے۔ خدا کو نہ لوط ؑ کی قوم عاجز کر سکی تھی ، نہ یہ کر سکتے ہیں۔