Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) هود ⁦۱۱:۷۷⁩

آیات

  1. وَلَمَّا جَآءَتۡ رُسُلُنَا لُوطٗا سِيٓءَ بِهِمۡ وَضَاقَ بِهِمۡ ذَرۡعٗا وَقَالَ هَٰذَا يَوۡمٌ عَصِيبٞ

    آیت ⁦۱۱:۷۷⁩ کھولیں

    جب ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے لوط کے پاس پہنچے تو وه ان کی وجہ سے بہت غمگین ہوگئے [1] اور دل ہی دل میں کڑھنے لگے اور کہنے لگے کہ آج کا دن بڑی مصیبت کا دن [2]ہے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور جب ہمارے فرشتے لُوط کے پاس پہنچے[85] تو اُن کی آمد سے وہ بہت گھبرایا اور دل تنگ ہوا اور کہنے لگا کہ ”آج بڑی مصیبت کا دن ہے۔“[86]

سورة هُوْد حاشیہ نمبر :85

سورۃ اعراف رکوع ١٠ کے حواشی پیش نظر ہیں۔

سورة هُوْد حاشیہ نمبر :86

اس قصے کی جو تفصیلات قرآن مجید میں بیان ہوئی ہیں ان کے فحوائے کلام سے یہ بات صاف مترشح ہوتی ہے کہ یہ فرشتے خوبصورت لڑکوں کی شکل میں حضرت لوط (علیہ السلام) کے ہاں پہنچے تھے اور حضرت لوط (علیہ السلام) اس بات سے بیخبر تھے کہ یہ فرشتے ہیں۔ یہی سبب تھا کہ ان مہمانوں کی آمد سے آپ کو سخت پریشانی و دل تنگی لاحق ہوئی۔ اپنی قوم کو جانتے تھے کہ وہ کیسی بدکردار اور کتنی بےحیا ہوچکی ہے۔