Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) هود ⁦۱۱:۵۹⁩

آیات

  1. وَتِلۡكَ عَادٞۖ جَحَدُواْ بِـَٔايَٰتِ رَبِّهِمۡ وَعَصَوۡاْ رُسُلَهُۥ وَٱتَّبَعُوٓاْ أَمۡرَ كُلِّ جَبَّارٍ عَنِيدٖ

    آیت ⁦۱۱:۵۹⁩ کھولیں

    یہ تھی قوم عاد، جنہوں نے اپنے رب کی آیتوں کا انکار کیا اور اس کے رسولوں کی[1] نافرمانی کی اور ہر ایک سرکش نافرمان کے حکم کی تابعداری کی.[2]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

یہ ہیں عاد ، اپنے ربّ کی آیات سے انہوں نے انکار کیا، اس کے رسُولوں کی بات نہ مانی،[65] اور ہر جبّار دُشمنِ حق کی پیروی کرتے رہے

سورة هُوْد حاشیہ نمبر :65

اگرچہ ان کے پاس ایک ہی رسول آیا تھا، مگر جس چیز کی طرف اس نے دعوت دی تھی وہ وہی ایک دعوت تھی جو ہمیشہ ہر زمانے اور ہر قوم میں خدا کے رسول پیش کرتے رہے ہیں، اسی لیے ایک رسول کی بات نہ ماننے کو سارے رسولوں کی نافرمانی قرار دیا گیا۔