Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) هود ۱۱:۴۵
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَنَادَىٰ نُوحٞ رَّبَّهُۥ فَقَالَ رَبِّ إِنَّ ٱبۡنِي مِنۡ أَهۡلِي وَإِنَّ وَعۡدَكَ ٱلۡحَقُّ وَأَنتَ أَحۡكَمُ ٱلۡحَٰكِمِينَ
آیت ۱۱:۴۵ کھولیںنوح ﴿علیہ السلام﴾ نے اپنے پروردگار کو پکارا اور کہا کہ میرے رب میرا بیٹا تو میرے گھر والوں میں سے ہے، یقیناً تیرا وعده بالکل سچا ہے اور تو تمام حاکموں سے بہتر حاکم ہے۔[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
نُوحؑ نے اپنے ربّ کو پکارا۔ کہا ” اے ربّ، میرا بیٹا میرے گھر والوں میں سے ہے اور تیرا وعدہ سچا ہے[47] اور تُو سب حاکموں سے بڑا اور بہتر حاکم ہے۔[48]“
سورة هُوْد حاشیہ نمبر :47
یعنی تو نے وعدہ کیا تھا کہ میرے گھر والوں کو اس تباہی سے بچا لے گا، تو میرا بیٹا بھی میرے گھر والوں ہی میں سے ہے، لہٰذا اسے بھی بچالے۔
سورة هُوْد حاشیہ نمبر :48
یعنی تیرا فیصلہ آخری فیصلہ ہے جس کا کوئی اپیل نہیں۔ اور تو جو فیصلہ بھی کرتا ہے خالص علم اور کام انصاف کے ساتھ کرتا ہے۔