Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) يونس ۱۰:۴۵
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَيَوۡمَ يَحۡشُرُهُمۡ كَأَن لَّمۡ يَلۡبَثُوٓاْ إِلَّا سَاعَةٗ مِّنَ ٱلنَّهَارِ يَتَعَارَفُونَ بَيۡنَهُمۡۚ قَدۡ خَسِرَ ٱلَّذِينَ كَذَّبُواْ بِلِقَآءِ ٱللَّهِ وَمَا كَانُواْ مُهۡتَدِينَ
آیت ۱۰:۴۵ کھولیںاور ان کو وه دن یاد دﻻئیے جس میں اللہ ان کو (اپنے حضور) جمع کرے گا (تو ان کو ایسا محسوس ہوگا) کہ گویا وه (دنیا میں) سارے دن کی ایک آدھ گھڑی رہے ہوں [1] گے اور آپس میں ایک دوسرے کو پہچاننے کو ٹھہرے ہوں گے[2]۔ واقعی خسارے میں پڑے وه لوگ جنہوں نے اللہ کے پاس جانے کو جھٹلایا اور وه ہدایت پانے والے نہ تھے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
﴿آج یہ دُنیا کی زندگی میں مست ہیں﴾ اور جس روز اللہ اِن کو اکٹھا کرے گا تو ﴿یہی دُنیا کی زندگی اِنہیں ایسی محسُوس ہوگی﴾ گویا یہ محض ایک گھڑی بھر آپس میں جان پہچان کرنے کو ٹھہرے تھے۔[53] ﴿اُس وقت تحقیق ہو جائے گا کہ﴾ فی الواقع سخت گھاٹے میں رہے وہ لوگ جنہوں نے اللہ کی ملاقات کو جھُٹلایا[54] اور ہر گز وہ راہِ راست پر نہ تھے
سورة یُوْنُس حاشیہ نمبر :53
یعنی جب ایک طرف آخرت کی بےپایاں زندگی ان کے سامنے ہوگی اور دوسری طرف یہ پلٹ کر اپنی دنیا کی زندگی پر نگاہ ڈالیں گے تو انہیں مستقبل کے مقابلہ میں اپنا یہ ماضی نہایت حقیر محسوس ہوگا۔ اس وقت ان کو اندازہ ہوگا کہ انہوں نے اپنی سابقہ زندگی میں تھوڑی سی لذتوں اور منفعتوں کی خاطر اپنے اس ابدی مستقبل کو خراب کر کے کتنی بڑی حماقت کا ارتکاب کیا ہے۔
سورة یُوْنُس حاشیہ نمبر :54
یعنی اس بات کو کہ ایک دن اللہ کے سامنے حاضر ہونا ہے۔